اقبال اکادمی پاکستان
  English  

مشرقی دل و دماغ صدیوں سے اس سوال میں مُستَغَرق ہے کہ کیا خدا کا وجود ہے؟ میں نیا سوال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں جو کہنے کو مشرق کے لیے نیا ہے کہ کیا انسان کا وجود ہے؟

(شذدراتِ فکرِ اقبال)

 


اقبال اکادمی پاکستان

اقبال اکادمی کا کتب خانہ دنیا بھر میں اقبالیات کا قدیم ترین اور سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ یہاں اہم بین الاقوامی زبانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں اقبالیات اور اس سے متعلقہ موضوعات پر کتب موجود ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ نایاب اور قدیم مجلات اور اہم کتب بھی شامل ہیں۔ یہ کتب خانہ ناصرف اکادمی کے تحقیقی منصوبوں کے لیے علمی و منطقی مدد فراہم کرتا ہے بلکہ ہر سال کثیر تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور ماہرینِ اقبال بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں۔
اقبال اکادمی کے کتب خانے کا بے مثل اعزاز ۱۹۸۹ میں پہلے کثیر اللسانی ڈیٹابیس تیار کرنا ہے۔ گزشتہ سال اکادمی نے دنیا بھر میں موجود طلبہ اور قارین کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ پر علامہ اقبال کی سب سے بڑی مگر سادہ ویب گاہ تیار کی ہے۔

چونکہ تحقیق اور جستجو علم و دانش اقبال اکادمی پاکستان کی اہم ترین سرگرمیاں ہیں، اس لیے کتب خانے کی خدمات ادارے کا مرکزی جزو ہیں۔ اقبال اکادمی کا کتب خانہ اقبالیات کا قدیم ترین اور سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ یہاں اہم بین الاقوامی زبانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی علاقائی زبانوں میں اقبالیات اور اس سے متعلقہ موضوعات پر کتب موجود ہیں۔ کتب خانے کا ذخیرہ تحقیق و جستجو علم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اہم و نایاب دستاویزات اور مجلات پر مرکوز ہے۔ یہ کتب خانہ ناصرف اکادمی کے تحقیقی منصوبوں کے لیے علمی و منطقی مدد فراہم کرتا ہے بلکہ ہر سال کثیر تعداد میں طلبہ، اساتذہ اور ماہرینِ اقبال بھی اس سے استفادہ کرتے ہیں۔

 
علامت سر ورق
علامت تعارف
علامت تنظیمی خاکہ
علامت قواعد و ضوابط
علامت رکنیت
علامت مطبوعات
علامت تقریبات
علامت کتب خانہ
علامت پیشکش
علامت ملازمتیں
علامت رابطہ
تشکیل کندہ: فیصل وحید، زیرِ نگرانی: محمد نعمان چشتی