اقبال اکادمی پاکستان
  English  

مشرقی دل و دماغ صدیوں سے اس سوال میں مُستَغَرق ہے کہ کیا خدا کا وجود ہے؟ میں نیا سوال کرنے کی جسارت کر رہا ہوں جو کہنے کو مشرق کے لیے نیا ہے کہ کیا انسان کا وجود ہے؟

(شذدراتِ فکرِ اقبال)

 


وفاقی وزیر برائےتعلیم و فنی تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن

جناب شفقت محمود نے ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول بہاولپور سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم ہاورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا اور جامعہ پنجاب سے حاصل کی۔ وہ پاکستان کی سول سروس کی پہلی مشترکہ ٹریننگ کے پہلے بیچ (1st –CTP) سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے بہت سی اہم حیثیتوں بشمول ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور گوجرانوالہ خدمات سرانجام دیں۔ ۱۹۹۰ء میں جب وہ شریک معتمد تھے تو انھوں نے سیاست میں حصہ لینے کے لیے سرکاری ملازمت کو خیر آباد کہہ دیا۔
وہ ۱۹۹۴ء سے ۱۹۹۹ء تک پاکستان کے ایوانِ بالا کے رکن رہے۔ ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۸ء تک قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ ۱۹۹۶ء میں وفاقی وزیر اور ۱۹۹۹-۲۰۰۰ء میں بطور صوبائی وزیر خدمات انجام دیں۔ ۲۰۱۸ء میں وہ ایک بار پھر لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
انھوں نے ۱۹۷۱ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کے شعبہ نفسیات میں بطور لیکچرار خدمات سرانجام دیں وہ ۱۹۹۸ء سے ۲۰۰۴ء تک لاہور سکول اور اکنامکس میں جزوقتی تدریسی فرائض بھی سرانجام دیتے رہے۔
۲۰، اگست، ۲۰۱۸ء کو انھیں وفاقی تعلیم و فنی تربیت اور قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا وفاقی وزیر تعینات کیا گیا ہے۔
  

 
علامت سر ورق
علامت تعارف
علامت تنظیمی خاکہ
علامت قواعد و ضوابط
علامت رکنیت
علامت مطبوعات
علامت تقریبات
علامت کتب خانہ
علامت پیشکش
علامت ملازمتیں
علامت رابطہ
تشکیل کندہ: فیصل وحید، زیرِ نگرانی: محمد نعمان چشتی